ایرانی ایٹمی پروگرام پر مذاکرات طویل ہوسکتے ہیں، ماہرین

Nuclear  Plant

Nuclear Plant

واشنگٹن (جیوڈیسک) ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاملات پر مذاکرات کی مدت 30 جون کو ختم ہورہی ہے تاہم تجزیہ کار کہنا ہے کہ مذاکرات طویل بھی ہوسکتے ہیں۔

ایران کے جوہری معاملات پر آسٹرئین اسنٹی ٹیوٹ برائے بین الاقوامی تعلقات کے سابق ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ تمام فریقین کے درمیان تکنیکی معاملا ت پر اتفاق رائے نا ہونے کی صورت میں ایران کے جوہری مذاکرات 30 جون سے آگے بڑھ سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں شامل ارکان میں ایران پر عائد پابندیوں پر نرمی میں اتفاق رائے نہیں ہوسکا حتیٰ کہ ابھی یہ بھی طے نہیں کیا گیا ہے کہ ایران پر پابندی ایک ساتھ عائد کی جائے یا مرحلہ وار عائد کی جائیں۔