ایران کا پاکستان کے لیے بجلی کی برآمدات بڑھانے کا فیصلہ

Electrical Exports

Electrical Exports

اسلام آباد (جیوڈیسک) ایران کی جانب سے پاکستان کو برآمد کی جانے والی بجلی کی مقدار بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایران پاکستان میں بجلی کی کمی کو پورا کرنے میں مدد کے لیے اسے بجلی کی برآمد کو بڑھارہا ہے، اس سے قبل گزشتہ سال حکومت پاکستان نے ایران سے بجلی کی درآمد میں اضافے کی تجویز دی تھی۔

پاکستان اس وقت ایران سے روزانہ 74 میگاواٹ بجلی درآمد کرتا ہے اور اسے بڑھا کر روزانہ 104 میگاواٹ تک لے جانا چاہتا ہے جبکہ دونوں ممالک کا منصوبہ ہے کہ بجلی کی اس برآمد کو بتدریج بڑھاتے ہوئے ایک ہزار میگاواٹ تک لے جایا جائے۔

ایرانی وزیر نے کہا کہ ان کا ملک اضافی بجلی دیگر ہمسایہ ممالک کو بھی دینے کے لیے تیار ہے، ایران حکومت کے مطابق ایران پاکستان کو بجلی کی فراہمی کے لیے صوبے سیستان میں ایک نیا گرڈ اسٹیشن بنا رہا ہے۔