ایران کے پارلیمانی انتخابات میں اصلاح پسندوں کو برتری حاصل

Hassan Rohani

Hassan Rohani

تہران (جیوڈیسک) ایران کے پارلیمانی انتخابات میں اصلاح پسندوں کو برتری حاصل ہے ۔ ابتدائی نتائج میں صدر حسن روحانی اور اتحادیوں کو کامیابی ملی ہے۔

ایران میں پارلیمنٹ کے 290 اور مجلس خبرگان کے 88 ارکان کے انتخاب کے لیے جمعہ کو ووٹ ڈالے گئے تھے جس میں تین کروڑ تیس لاکھ ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

ایرانی حکام کی جانب سے جاری نتائج کے مطابق مجلس خبرگان کے انتخابات میں صدر حسن روحانی اور سابق صدر ہاشمی رفسنجانی کے حامیوں نے برتری حاصل کرلی ہے ۔ ابتدائی نتائج کے مطابق اصلاح پسندوں نے دارالحکومت تہران میں پارلیمنٹ کی تیس میں سے 29 نشستیں جیت لی ہیں۔