ایران مخالف پابندیوں کے مکمل خاتمے کی طرف بڑھ رہے ہیں: روس

Russia

Russia

ماسکو (جیوڈیسک) روس نے کہا ہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان طے پانے والے جامع مشترکہ ایکشن پلان، تیزی کے ساتھ عمل درآمد کا مرحلہ طے کر رہا ہے۔

ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی میں روس کے مستقل مندوب ولادی میر ورونکوف نے ایک بیان میں کہا کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان مذاکرات، ایران مخالف پابندیوں کے مکمل خاتمے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔