ایران سعودیہ تنازعہ میں پاکستان کو غیر جانبدار رہنا چاہئے۔ ایم آر پی

Iran and Saudi Arabia

Iran and Saudi Arabia

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سعودی نائب ولی عہد ووزیر دفاع محمد بن سلمان السعود کی پاکستان آمد پر انہیں خوش آمدید کہتے اور پاکستانیوں کی جانب سے سعودیہ و ایران تنازعہ پر اظہار افسوس کے ساتھ اس کے جلد سے جلد حل کیلئے مخلصانہ کوششوںو دعا¶ں کی اہمیت وضرورت پر زور دیتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا کہ سعودی عرب کا مذہبی تقدس اور پاکستان سے اس کے برادرانہ تعلقات ہر قسم کی ترجیحات سے بالاتر ہیں۔

سعودی عرب کا تحفظ ہر اسلامی ریاست و ہر مسلمان کا فریضہ ہے مگر ایران بھی ہمارا پڑوسی اور مسلم ملک ہونے کی حیثیت سے ہمارے لئے قابل تعظیم ہے اس لئے اس کے حقوق واہمیت سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا ایسی صورتحال میں پاکستان کیلئے سعودی عرب کی حمایت میں ایران سے مخالفت مول لینے یا ایران کیلئے سعودی عرب کے تقدس و اہمیت کو نظر انداز کرنے کی بجائے خود کو مکمل طور پر غیر جانبدار رکھنے کی ضرورت کیساتھ ان دونوں ممالک میں ثالثی کیلئے فعال کردار کی ادائیگی کی بھی ضرورت ہے۔

کیونکہ استعماری و سامراجی قوتیں سعودیہ ایران تنازعہ کو ہوا دیکر مسلم ریاستوں کے دوبلاک تشکیل دینا اور ان دونوں بلاکوں کو باہم لڑا کر اپنے اسلحہ کی فروخت کیلئے تیسری عالمی جنگ کے اسباب پیدا کرنا چاہتی ہیں جو پاکستان سمیت کسی بھی اسلامی ملک یا دنیا کے کسی بھی باسی کیلئے قطعی سودمند نہیں ہے۔