ایران نے امریکہ کو آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکی دیدی

Iran

Iran

واشنگٹن (جیوڈیسک) ایران کے بہت طاقت ور سمجھے جانے والے پاسداران انقلاب دستوں کے نائب کمانڈر نے دھمکی دی ہے کہ ایران کے لیے خطرہ بن جانے کی صورت میں تہران آبنائے ہرمز کو امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے لیے بند کر دے گا۔

ادھر امریکی بحریہ کے خلیجی عرب ریاست بحرین کی سمندری حدود میں تعینات پانچویں بیڑے کے ترجمان لیفٹیننٹ رِک کَیرنِٹزر نے کہاہے کہ امریکی بحریہ کے ارکان خلیج فارس کے علاقے میں بین الاقوامی قانون اور جہاز رانی کے پیشہ ورانہ معیارات کے مطابق اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔،ایرانی میڈیا کے مطابق ایک بیان میں جنرل حسین سلامی نے کہا کہ امریکیوں کو حالیہ تاریخی سچائی سے کچھ سیکھنا چاہیے۔

اگر امریکا اور اس کے علاقائی اتحادی آبنائے ہرمز سے گزرنا چاہتے ہیں لیکن ساتھ ہی ہمیں دھمکیاں بھی دیتے ہیں، تو ہم انہیں اس آبی راستے سے گزرنے ہی نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہاکہ امریکی دنیا کے ہر خطے کو محفوظ نہیں بنا سکتے۔اسی دوران امریکی بحریہ کے خلیجی عرب ریاست بحرین کی سمندری حدود میں تعینات پانچویں بیڑے کے ترجمان لیفٹیننٹ رِک کَیرنِٹزر نے کہاکہ امریکی بحریہ کے ارکان خلیج فارس کے علاقے میں بین الاقوامی قانون اور جہاز رانی کے پیشہ ورانہ معیارات کے مطابق اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔