ایران : سوائن فلو سے تین ہفتوں کے دوران 33 افراد ہلاک

Swine Flu

Swine Flu

تہران (جیوڈیسک) ایران کے جنوب مشرقی صوبوں میں سوائن فلو کی وبا پھیلنے سے تین ہفتوں کے دوران 33 افراد ہلاک ہو گئے۔ وبا کے تہران سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں بھی پھیلنے کا خدشہ ہے۔

ایران کے نائب وزیر صحت علی اکبر کے مطابق سوائن فلو سے کرمان صوبے میں 28 ،سیستان بلوچستان میں 5 ہلاکتیں ہوئیں۔ اِس وباکے تہران سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں بھی پھیلنے کا خدشہ ہے۔

ایران کے صوبہ کرمان میں وائرس سے متاثر ہ 600 افراد نے طبعی معائنہ کروایا ہے۔سوائن فلو پہلی بار 2009 میں میکسیکو میں سامنے آیا اور بہت تیزی سے پوری دنیا میں پھیل گیا۔