ایران شام سے فوج نکالے، مذاکرات کیلئے تیار ہیں : سعودی عرب

Prince Turki Al Faisal

Prince Turki Al Faisal

ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب نے کہا ہے کہ ایران شام سے فوج نکالے، ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔

شاہی خاندان کے ایک سینئر رکن پرنس ترکی بن فیصل السعود نے کہا کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ بات چیت کیلئے تیار ہے بشرطیکہ شام سے ایران اپنے فوجی ہٹانے کیلئے رضامند ہو۔

دونوں ممالک کے مفادات مشترک ہیں جو ہمیں قریب لا سکتے ہیں۔ روس کے شام سے فوج نکالنے کے فیصلے پر حیرت ہے۔ اس فیصلے سے شام میں امن کے لیے ہونے والی موجودہ کوششوں کو تقویت ملے گی۔ عرب دہشتگردی پھیلانے والا ملک نہیں بلکہ خود دہشتگردی کا شکار ہے۔

واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ میں ایران اور سعودی عرب ایک دوسرے کے مخالف تسلیم کیے جاتے ہیں، شام کے بحران میں جہاں ایران صدر بشار الاسد کی حکومت کے ساتھ ہے وہیں سعودی عرب ان کے مخالفین کا حامی ہے۔