ایران دہشتگردوں کو سپورٹ کرتا رہا تو عرب اتحاد کا سامنا کرنا ہو گا: عدیل الجبیر

Adel Al Jubeir

Adel Al Jubeir

قاہرہ (جیوڈیسک) عرب ایران کشیدگی کو کم کرنے کے لئے عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس قاہرہ میں منعقد ہوا، جس میں ایران میں سعودی سفارتخانے پر حملے کی مذمت کی گئی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ بحرین میں دہشت گردوں کے سیل کا ایران سے تعلق ثابت ہو گیا ہے۔

اجلاس میں سعودی وزیر خارجہ عدیل الجبیر کا کہنا تھا کہ ایران عرب ممالک کے اندورنی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے، جس کی وجہ سے خطے کا ماحول کشیدگی کا شکار ہے۔

اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ سفارتی اور تجارتی تعلقات کا خاتمہ پہلا قدم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران نے پالیسی تبدیل نہ کی تو اس کو مزید نتائج بھگتنا ہوں گے۔

اگر ایران دہشت گردوں کو سپورٹ کرتا رہا تو اسے عرب اتحادی ممالک کا سامنا کرنا ہو گا۔