ایران کی وارننگ، امریکی جنگی جہاز آبنائے ہرمز سے چلا گیا

American Warship

American Warship

تہران (جیوڈیسک) ایرانی نیوی کے کمانڈر حبیب اللہ سیاری نے صحافیوں کو بتایا کہ جس سمندری حدود میں امریکی جہاز موجود تھا وہاں ایرانی نیوی میزائیلوں کا تجربہ کر رہی ہے۔

ایرانی نیوی کے مطابق خبردار کرنے کے بعد امریکی جہاز سمندری حدود سے چلا گیا ہے۔

اس سے پہلے ایران کی جانب سے امریکی جہاز کے قریب میزائیل تجربہ کیا گیا تھا جس پر امریکہ نے تشویش کا اظہار کیا تھا۔