ایران کو یمن کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرنے دیں گے: منصور ہادی

Mansur Hadi

Mansur Hadi

صنعا (جیوڈیسک) صوبہ لہج میں فوجیوں کی تربیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر منصور ہادی نے کہا ایران کو یمن پر قبضے کی اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا وہ جنگ نہیں چاہتے انکی خواہش ہے کہ ملک میں امن ہو۔ انہوں نے کہا ایران دو دہائیوں سے یمن کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے۔

ایران 1994 سے حوثیوں کو تربیت دے رہا ہے اور اب تک ان سے چھ جنگیں ہو چکی ہیں۔

گزشتہ برس مارچ میں سعودی عرب اور اسکے اتحادی ممالک صدر منصور کی مدد کے لئے آئے اور انکی فضائی کارروائی میں اب تک چھ ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔