ایران سے امن مذاکرات سے متعلق مثبت بات چیت ہوئی، افغان طالبان

Taliban

Taliban

کابل (جیوڈیسک) افغان طالبان نے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن سے متعلق ایران سے مثبت بات چیت ہوئی ہے اور اس حوالے سے آئندہ بھی مذاکرات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ اسلامی امارات کے وفد نے ایرانی حکام سے ملاقات میں افغانستان کے موجود حالات، ایران میں مقیم افغان مہاجرین کے معاملے پر بات کی جب کہ وفد کے درمیان دیگر امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

افغان ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ طالبان وفودکا بیرون ممالک دوروں کا مقصد طالبان کے عالمی رابطوں کی مہم کا حصہ تھا اور آئندہ بھی طالبان کے مذاکرات کار مختلف ممالک کا مسلسل دورہ کرتے رہیں گے۔ دوسری جانب ایرانی دفتر خارجہ نے افغان طالبان کے دورے سے لاعلمی ظاہر کردی ہے جب کہ ایرانی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہےکہ طالبان کے وفد نے گزشتہ روز ایران کا دورہ کیا جو ان کا تیسرا دورہ تھا۔ واضح رہے کہ ایران میں اس وقت 25 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین مقیم ہیں جن کی واپسی کے حوالے سے بھی کوششیں جاری ہیں۔