عراق: حلہ میں چیک پوسٹ پر خود کش دھماکا، 60 افراد ہلاک

Iraq Blast 60 killed

Iraq Blast 60 killed

بغداد (جیوڈیسک) عراقی شہر حلہ میں چیک پوسٹ پر خود کش دھماکے میں کم از کم 60 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہوگئے۔

عراقی دارالحکومت کے جنوب میں واقع شہر حلہ کی چیک پوسٹ پر دھماکا خیز مواد سے بھرے ٹینکر سے حملہ کیا گیا، دھماکے سے چیک پوسٹ، قریبی عمارتیں اور درجنوں گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق حلہ میں ہونے والا یہ اب تک کا سب سے بڑا دھماکا ہے۔خود کش دھماکے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کر لی ہے۔