عراقی فوج نے جزایرال بغدادی کو داعش سے واگزار کروا لیا

Iraqi Army

Iraqi Army

عراق (جیوڈیسک) عراق کے صوبے انبار سے منسلک جزایرال بغدادی کے علاقے کو دہشت گرد تنظیم داعش سے واگزار کروالیا گیا ہے۔

عراق کی وزارتِ دفاع کے مطابق ال جزایرہ فوجی آپریشن کے کمانڈر جنرل قاسم محمد کی زیر قیادت فوجی دستوں نے جزایرال بغدادی کو دہشت گرد تنظیم داعش سے واگزار کرالیا ہے۔

انبار سے سے 90 کلو میٹر مغرب کی جانب واقع اس علاقے جس میں 16 دیہات شامل ہیں سرکاری دستوں نے پورے علاقے کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔

اس فوجی آپریشن کے دوران بیسیوں دہشت گرد ہلاک کردیے گئے ہیں۔

دہشت گرد تنظیم کی دس گاڑیوں جس میں دہماکہ خیز مواد موجود تھا کو تباہ کردیا گیا ہے جبکہ چار گاڑیوں پر قبضہ کرلیا گیا ہے۔

عراق کی وزارتِ دفاع کے مطابق ال جزایرہ فوجی آپریشن کے کمانڈر جنرل قاسم محمد نے کہا ہے کہ عراقی دستوں نے اتحادی قوتوں کی حمایت سے اس علاقے کو حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

حکام کے مطابق اس علاقے کو واگزار کروانے کے لیے منگل کے روز کاروائی شروع کی گئی تھی۔