عراقی فوج کا داعش کے مضبوط گڑھ فلوجہ کی جانب پیش قدمی کا دعوی

Iraq Army

Iraq Army

بغداد (جیوڈیسک) عراقی فوج اور اتحادی گروپوں نے دارالحکومت بغداد سے پچاس کلومیٹر مغرب میں واقع شہر فلوجہ کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کے لیے تین روز پہلے حملہ کیا تھا۔

فوج کے ترجمان کے مطابق فوجیں فلوجہ کے مغرب میں واقع گاؤں خالدیہ کے قریب پہنچ گئی ہیں۔ اتحادی فوجوں نے فلوجہ کا محاصرہ کر رکھا ہے اور بھاری اسلحے سے گولہ باری کر رہی ہیں۔

ترجمان نے کہا داعش کے عسکریت پسند پیچھے ہٹ رہے ہیں اور بہت جلد فلوجہ کو آزاد کروا لیا جائے گا۔ داعش نے فلوجہ پر جنوری دو ہزار چودہ میں قبضہ کیا تھا۔