عراق میں بم دھماکوں اور پرتشدد واقعات سکیورٹی اہلکاروں سمیت 83 افراد ہلاک

Iraq Bombings Attack

Iraq Bombings Attack

فلوجہ (جیوڈیسک) عراق میں خودکش بم دھماکے اور دیگر پر تشدد واقعات میں پولیس اہلکاروں اور فوجیوں سمیت 83 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں خود کش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی عراقی پولیس بیس سے ٹکرادی جس میں 38 پولیس اہلکار ہلاک اور 33 زخمی ہوگئے۔ عراقی حکام کے مطابق دھماکہ بغداد کے شمالی علاقے سامارا اور تھر تھر لیک کے درمیان واقع پولیس بیس کیمپ پر ہوا جب کہ دھماکے کے بعد علاقہ کافی دیر تک دھماکوں سے گونجتا رہا۔

دوسری جانب فلوجہ میں فضائی کارروائی کے دوران ایک مسجد اور بازار کو نشانہ بنایا گیا جس میں 12 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوئے ہیں جب کہ صوبہ الانبار میں صادقیہ کے علاقے میں داعش اور سرکاری افواج کے درمیان لڑائی میں 33 عراقی فوجی اور ان کے معاون رضاکار بھی ہلاک ہوگئے۔ عراقی فضائیہ نے الانبار اور صلاح الدین صوبوں میں داعش کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کرکے ان کا مرکز اور گولہ بارود کاذخیرہ تباہ کردیا۔

واضح رہے کہ عراقی وزیرِ اعظم کی جانب سے گزشتہ برس موصل اور اس کے اطراف سے 2 ہزار سے زائد ہموی گاڑیاں شدت پسندوں کےہاتھوں لگ جانے کا اعتراف گیا تھا جن کا ممکنہ طور پر اب استعمال عراقی افواج پر حملوں میں کیا جارہا ہے۔