عراق : دو کار بم دھماکوں میں 22 افراد ہلاک، 70 زخمی

Baghdad Blast

Baghdad Blast

بغداد (جیوڈیسک) عراق کے دارالحکومت بغداد میں دو کار بم دھماکوں میں بائیس افراد ہلاک، ستر زخمی ہو گئے۔

عراقی حکام کا کہنا ہے کہ ایک خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری ہوئی گاڑی سیکورٹی اہلکاروں کی چیک پوسٹ سے ٹکرا دی، جس میں سات اہلکار ہلاک ہوئے۔

شہر کے تجارتی مارکیٹ میں ہونے والے کار بم دھماکے میں پندرہ افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جبکہ پچاس سے زائد زخمی ہو گئے۔

حملے کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔ یہ حملے ایک ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب عراقی فوج فلوجہ سے داعش کو نکالنے کے لیے آپریشن کر رہی ہے۔