عراق :اتحادی افواج نے داعش کیخلاف کارروائیاں تیز کر دیں

Coalition Forces Operations

Coalition Forces Operations

عراق (جیوڈیسک) عراق اور شام میں اتحادی افواج نے داعش کے خلاف فضائی کارروائیاں تیز کر دی ہیں ۔ امریکی فوجی ذرائع کے مطابق اتحادیوں نے داعش کے خلاف پندرہ فضائی کارروائیوں میں اہداف کو نشانہ بنایا۔

رمادی کے نواح میں کی گئی کارروائی میں داعش کی بکتربند گاڑیوں ، ٹینک اور ہتھیاروں کو تباہ کر دیا گیا ۔ اتحادیوں نے الاسد ، حدیثہ ، موصل اور سنجار کے عراقی شہروں کے علاوہ شام میں الحساکہ ، دیر الزور اور کوبانی کے قرب و جوار کو بھی فضائی حملوں میں نشانہ بنایا۔

امریکی صدر براک اوباما نے رمادی پر داعش کے قبضے کو جنگی شکست قرار دیا جبکہ عراقی نائب صدر ایاد علاوی نے اتحادیوں کی جانب سے داعش کے خلاف فضائی کارروائی کو غیرمؤثر کہا ہے ۔