عراق: اتحادی ممالک کی داعش کے خلاف کارروائی، 116 آئل ٹینکر تباہ

Attack on ISIS

Attack on ISIS

بغداد (جیوڈیسک) عراقی دارالحکومت بغداد میں امریکی فوج کے ترجمان کرنل سٹیو وارن نے ویڈیو لنک کے ذریعے پینٹاگون کو بریفنگ میں کہا کہ تازہ کارروائی میں ابو کمال کے علاقے میں داعش کے ایک سو سولہ آئل ٹینکر تباہ کر دیئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا اتحادی افواج نے شامی فورسز کو الہول نامی قصبے کو داعش کے قبضے سے چھڑانے میں مدد کی۔

الہول پر داعش نو ماہ سے قابض تھی۔ انہوں نے کہا اتحادی فضائیہ نے دو ہفتوں میں داعش کے ایک سو پانچ ٹھکانے تباہ اور تین سو جنگجو ہلاک کر دیئے ہیں۔