عراق، جنگی طیارے کی غلطی ، رہائشی آبادی پر بم گرا دیا

Resident Population Bombing

Resident Population Bombing

بغداد (جیوڈیسک) عراق میں جنگی طیارے نے غلطی سے رہائشی آبادی پر بم گرا دیا، حادثے میں 12 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق داعش کے خلاف حملوں میں حصہ لینے والا سخوئی جیٹ اپنے مشن سے واپس آرہا تھا کہ طیارے میں رہ جانے والا ایک بم دارالحکومت بغداد کے مشرقی علاقے میں آبادی پر جا گرا، حادثے میں کئی مکانات تباہ ہوئے، متاثرہ علاقے میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں اور زخمیوں کو اسپتال پہنچایا جارہا ہے۔