عراق : اسپتال میں آگ لگ گئی،12 نومولود بچے ہلاک

Iraq Hospital Fire

Iraq Hospital Fire

عراق (جیوڈیسک) عراقی دارالحکومت بغداد میں واقع یرموک نامی اسپتال میں لگنے والی آگ 12 نو زائیدہ بچوں کی موت کا سبب بن گئی۔

محکمہ صحت کے ترجمان احمد ال ردینی نے بتایا کہ آتشزدگی کا یہ واقعہ اسپتال کے شعبہ زچہ و بچہ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے پیش آیا۔

اس واقعے میں 11 بچے زخمی بھی ہوئے جبکہ شعبے میں موجود 28 خواتین اور سات دیگر بچوں کو بچا لیا گیا ہے۔