عراق : داعش کے زیر قبضہ شہر القائم میں فضائی حملہ، 52 شہری ہلاک

Iraq Bombing

Iraq Bombing

بغداد (جیوڈیسک) عراق کے جنگی طیاروں نے شامی سرحد کے قریب القائم شہر پر اس وقت فضائی حملے کیے جب شہریوں کی بڑی تعداد تنخواہوں کے حصول کے لیے جمع تھی۔

بمباری سے باون افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔ مرنے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ عراقی فوج کا کہنا ہے کہ جنگی طیاروں نے غلطی سے شہریوں کو نشانہ بنایا ہے۔

اسپیکر عراقی پارلیمنٹ اور دوسرے اراکین نے کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔