عراق: داعش نے کرکوک میں 52 افراد زندہ جلا ڈالے

Burned

Burned

القیارہ (جیوڈیسک) روس کے سرکاری ذرائع نے خبر دی ہے کہ عراق کے جنگ زدہ شہر کرکوک میں الحویجہ کے مقام پر دولت اسلامی ‘داعش’ کہلوانے والی تنظیم نے شہریوں کو نقل مکانی پر اکسانے کے الزام میں 52 افراد کو زندہ جلا ڈالا۔ ایک دوسری کارروائی میں داعش نے چار افراد کو گولیاں مار کر قتل کر دیا ہے۔

گذشتہ روز عراق کی شمالی گورنری نینویٰ کے جنوبی شہر موصل میں اجحلہ کے مقام پر داعش کے 15 خود کش بمباروں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں پانچ عراقی فوجیوں اور پان عام شہریوں سمیت 11 افراد مارے گئے۔

القیارہ شہر کے مقامی عراقی عہدیدار صالح الجبوری نے بتایا کہ اتوار کی صبح داعش کے کوئی 15 خود کش بمباروں نے مختلف مقامات پر خود کش دھماکے کیے جس کے نتیجے میں فوجیوں سمیت گیارہ افراد مارے گئے۔

الجبوری نے بتایا کہ خود کش حملہ آورں میں سے بعض کو فوج نے کارروائی سے قبل ہی گولیاں مار کر ہلاک کردیا تھا۔ چار خود کش بمبار دریا کےکنارے آبادی میں گھس گئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔