عراق : بغداد میں چار بم دھماکے، 69 افراد ہلاک، متعدد زخمی

Baghdad Blast

Baghdad Blast

بغداد (جیوڈیسک) بغداد شہر میں یکے بعد دیگرے چار دھماکے کئے گئے۔ پہلا دھماکہ الشاب کی مارکیٹ میں اس وقت ہوا جب بڑی تعداد میں لوگ روزمرہ کی اشیاء خریدنے میں مصروف تھے۔

دھماکے میں 28 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ دوسرا دھماکا شہر کے جنوبی علاقے میں ہوا۔ جہاں فروٹ اور سبزیوں کی مارکیٹ کو نشانہ بنایا گیا جس میں پانچ افراد ہلاک ہوئے۔ تیسرا دھماکہ کار بم حملہ تھا جو صدر شہر کی مارکیٹ میں ہوا۔ اس دھماکے میں 21 افراد ہلاک ہوئے۔

چوتھا دھماکہ ایک ریسٹورنٹ میں ہوا جس میں تین افراد ہلاک اور نو زخمی ہوئے۔ دھماکوں سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 69 ہو گئی ہے جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔ زخمیوں میں متعدد افراد کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

دھماکوں کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کر لی ہے۔