داعش کے خلاف فوجی مہم میں اضافہ کریں گے: امریکی وزیر دفاع

US Defense Secretary

US Defense Secretary

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کی سماعت کے دوران وزیر دفاع کارٹر نے کہا شام میں الرقہ اور رمادی میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں میں اضافہ کیا جائے گا۔

داعش نے الرقہ کو اپنا دارالحکومت قرار دے رکھا ہے۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ حملوں میں امریکی اور اتحادیوں کے لڑاکا طیارے حصہ لیں گے۔

دوسری جانب جنرل جوزف ڈنفورڈ نے کمیٹی کو بتایا کہ اگر اس بات کے آپریشنل اور اسٹریٹیجک فوائد ہوئے اور کامیابی کے امکانات بڑھے تو وہ مزید امریکی فورسز کی تعیناتی کی تجویز دے سکتے ہیں۔