عراق: موصل شہر کے ایک اسکول پر میزائل، درجنوں ہلاکتیں

Mosul Missile Attack

Mosul Missile Attack

موصل (جیوڈیسک) عراقی شہر موصل کے ایک اسکول پر میزائل حملے کے نتیجے میں 81 افراد ہلاک ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق ،یہ میزائل حملہ داعش کے زیر کنٹرول علاقے میں واقع ایک اسکول پر ہوا جہاں متعدد افراد نے جھڑپوں کی زد میں آنے کے خوف سے پناہ لے ر کھی تھی۔

دریں اثنا ٫ عراقی محکمہ انسداد دہشتگردی کے اہلکار لیفٹنٹ علی ال بہادلی نے بتایا ہے کہ النجار محلے کے قریب اس میزائل حملے میں داعش کا متحارب لیڈر حبیب عبدالجبار ہلاک ہو گیا ہے۔