عراق میں خصوصی فوجی دستے تعینات کئے جائیں گے: امریکی وزیر دفاع

Ash Carter

Ash Carter

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا کے وزیر دفاع ایش کارٹر نے کانگریس کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے سامنے بیان میں کہا ہے عراق میں خصوصی فوجی دستے تعینات کئے جائیں گے۔

امریکی وزیر دفاع کے مطابق یہ دستے داعش کے خلاف لڑائی میں عراقی اور کرد پیش مرگہ فورسز کی مدد کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دستے داعش کے رہنماؤں کو گرفتار کرنے اور مغویوں کو رہا کرانے کے لیے آزادانہ کارروائیاں کر سکیں گے۔ دستے شام میں بھی کارروائیاں کر سکیں گے۔