داعش کیلئے دہشت کی علامت ”عراقی ریمبو“ کے چرچے

Iraqi Rambo

Iraqi Rambo

بغداد (جیوڈیسک) ان سے ملیں یہ ہیں ”عراقی ریمبو“ جنھیں شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ (داعش) کیلئے دہشت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ اس عراقی جنگجو کا اصل نام ایوب فالح ال ربائی ہے لیکن انھیں داعش کیلئے موت کی علامت سمجھا جاتا ہے اس لئے اسے ”ابو عزرائیل“ کے لقب سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔

ابو عزرائیل داعش کیخلاف برسرپیکار عراقی شعیہ میلشیاء کتاب الامام علی کا کمانڈر ہے۔ ایک اندازے کے مطابق یہ جنگجو اب تک 1500 سے زائد داعشیوں کو بیدردی سے قتل کر چکا ہے۔ عراقی عوام ایوب فالح ال ربائی کو اپنا ہیرو تصور کرتی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بھی اس کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ خبریں ہیں کہ ابو عزرائیل اس سے قبل امریکی افواج کیخلاف بھی لڑ چکے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ ماضی میں اس کا تعلق مقتدیٰ الصدر کی مہدی آرمی سے بھی رہ چکا ہے۔

ابوعزرائیل کے بارے میں حاصل کی گئی اطلاعات کے مطابق 40 سالہ یہ جنگجو ماضی میں درس وتدریس کے شعبے سے وابستہ رہ چکا ہے اور ایک تعلیمی ادارے میں لیکچرر تھا تاہم امریکی حملے کے بعد وہ مہدی آرمی میں شامل ہو کر امریکی افواج کیخلاف برسرپیکار ہو گیا۔ اور اب عراق میں لوگوں کے گلے کاٹنے کا فریضہ بڑے فخر سے بخوشی انجام دے رہا ہیں۔ سلویسٹر سٹالون نے ”عراقی ریمبو“ سے متاثر ہو کر ایک نئی فلم بنانے کا اعلان کیا ہے جس میں وہ دولت اسلامیہ (داعش) کیخلاف لڑتے نظر آئیں گے۔ انہوں نے اعلان کیا ہے کہ نئی ریمبو فلم میں ولن کا کردار کوئی اور نہیں داعش گروپ ادا کرے گا۔