عراق: امریکا کا داعش رہنما سمیت 70 جنگجو ہلاک کرنے کا دعویٰ

US Airstrike

US Airstrike

بغداد (جیوڈیسک) امریکا کی قیادت میں داعش کے خلاف سرگرم بین الاقوامی اتحاد کے ترجمان اور امریکی فوج کے کرنل اسٹیو وارن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلوجہ کو دہشت گردوں سے آزاد کرانے کے لیے شروع کردہ آپریشن کے دوران ایک فضائی کارروائی میں داعش کے مقامی سربراہ کو نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے کہا گزشتہ چار دنوں میں اتحادی فوج نے داعش کے ٹھکانوں پر بیس بڑے حملے کیے جن میں اسے بھاری جانی نقصان ہوا۔ ادھر الحشد الشعبی ملیشیا نے داعش کی سرنگوں کا نیٹ ورک دریافت کیا ہے جو لڑائی میں حملے کرنے اور چھپنے کے لئے استعمال کی جاتی تھیں۔