عراق : پرتشدد واقعات میں گزشتہ ماہ 980 افراد مارے گئے : اقوام متحدہ

United Nations

United Nations

نیویارک (جیوڈیسک) گزشتہ سال دسمبر کے دوران عراق میں پرتشدد واقعات میں 980 افراد ہلاک ہوئے۔

اقوام متحدہ کی طرف سے بتایا گیا ہے گزشتہ ماہ یعنی دسمبر کے دوران عراق میں ہونے والے پرتشدد واقعات میں 980 افراد ہلاک ہوئے۔

عراق کے اقوام متحدہ کے مشن کی طرف سے جمعہ کو جاری ہونے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دسمبر میں ہلاک ہونے والوں میں سے 506 افراد سویلین تھے۔ بیان کے مطابق سب سے زیادہ ہلاکتیں بغداد میں ہوئیں جن کی تعداد 261 تھی۔