عراق جنگ میں ناکامی ہیلری کلنٹن کی بش پر تنقید

Hillary Clinton

Hillary Clinton

نیویارک (جیوڈیسک) امریکہ میں ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار بننے کی خواہش مند ہلیری کلنٹن نے اپنے ری پبلکن حریف سیاستدان جیب بش پر شدید تنقید کی جیب بش نے الزام عائد کیا تھا کہ عراق میں سلامتی کی خراب صورت حال اور وہاں دہشت گرد تنظیم داعش کی مضبوطی دراصل عراق سے امریکی فوجی دستوں کے انخلا کا نتیجہ ہے۔

اس کے جواب میں ہلیری کلنٹن نے کہا کہ عراق سے امریکی فوج کے انخلاءکا معاہدہ جیب بش کے بھائی اور سابق صدر جارج ڈبلیو بش نے کیا تھا، جیب بش کا کہنا تھا کہ موجودہ صورت حال کے تناظر میں امریکہ کو اپنے مزید فوجی عراق بھیجنا چاہئیں۔

امریکہ نے 2003 میں عراق میں فوجی مداخلت کی تھی جبکہ 2010 ءمیں اس کی تمام فوجیں عراق سے نکل گئی تھیں۔