عراق جنگ کے تناظر میں بنی فلم ”سینڈ کیسل” کا نیا ٹریلر جاری

Sand Castle

Sand Castle

نیویارک (جیوڈیسک) دوہزار تین کا عراق، امریکا اور اتحادی ملکوں کی دہشتگردوں کے خلاف جنگ، یہ ہے سچے واقعات پر بنی فلم سینڈ کیسل کی کہانی۔ فلم میں ایک برطانوی فوجی کو ایک گاؤں کے باسیوں کو بچانے کا کام سونپا گیا۔

فلم کی کہانی مصنف کرس روزنر نے لکھی ہے جو جنگ کے دوران عراق میں تھے۔ اداکار نکولس ہولٹ اور ہنری کاوِل نے فلم میں اہم کردار ادا کئے ہیں۔