عراقی فضائیہ داعش کے ٹھکانوں پر بمباری، متعدد جنگجو ہلاک

Iraqi Air Force Bombing

Iraqi Air Force Bombing

بغداد (جیوڈیسک) عراقی فضائیہ نے ملک کے مغرب اور شمال میں شدت پسند تنظیم داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔

وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انبار، دجلہ اور باجی کے علاقوں میں کئے گئے آپریشن میں داعش کے متعدد جنگجو ہلاک ہو گئے ہیں۔

جبکہ فوج پر حملوں کے تیار آرمرڈ وہیکلز تباہ کر دی گئی ہیں۔