عراقی فوج پہلی مرتبہ موصل کی حدود میں داخل

Iraqi Army

Iraqi Army

موصل (جیوڈیسک) عراقی فوج موصل شہر میں ‘داعش’ کی قائم کردہ ڈیفنس لائن عبور کر کے پہلی مرتبہ شہر کی کی انتظامی حدود میں داخل ہونے میں کامیاب ہو ئی ہے۔ اس امر کا اعلان فوج کے ایک کمانڈر نے منگل کے روز کیا۔

فوجی کمانڈر کے مطابق دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے مخصوص عراقی فوجی دستے نے موصل شہر کے صنعتی یونٹ کوکچلی کے مشرقی علاقے کی سمت کامیابی سے پیش قدمی کی ہے۔

انسداد دہشت گردی کے اسپیشل یونٹ ٹو کے کمانڈر جنرل معن السعدی نے بتایا ان کے فوجی دستے موصل گورنری کی دوسری کالونی الکرامہ سے نو سو میٹر کی مسافت پر ہیں۔ عراقی فوج کو یہ کامیابی کوکجلی اور صنعتی کالونی پر کنڑول کے بعد ملی ہے۔