عراقی فورسز کا شہر رمادی کو داعش سے آزاد کرانے کا دعویٰ

Iraqi Forces

Iraqi Forces

بغداد (جیوڈیسک) عراقی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ضلع التمیم کے مضافاتی علاقے الحکم المہلی کو داعش کے قبضے سے چھڑا لیا گیا ہے ور وہاں عراق کا قومی پرچم لہرا دیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ لڑائی میں داعش کو زبردست جانی نقصان اٹھانا پڑا اور اسلحہ اور دوسرا جنگی ساز و سامان تباہ ہو گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شہر کے مرکزی حصے پر ابھی داعش کا قبضہ ہے اور انٹیلیجنس رپورٹ کے مطابق ڈھائی سو سے تین سو جنگجو وہاں لڑ رہے ہیں۔ داعش نے رمادی پر مئی میں قبضہ کیا تھا۔ جسے آزاد کروانے کے نو دسمبر کو حملہ کیا گیا۔