عراقی وزیراعظم نے نئی کابینہ کے ارکان کے نام پارلیمنٹ میں پیش کر دیئے

Iraqi Prime Minister,

Iraqi Prime Minister,

بغداد (جیوڈیسک) وزیر اعظم حیدر العبادی نے ملک میں بدعنوانی کے خاتمے کی کوششوں کے تحت چھ ہفتے پہلے اپنی کابینہ میں ٹیکنوکریٹس کو شامل کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن انہیں اپنے سیاسی مخالفین سے مزاحمت کا سامنا ہے۔

انہوں نے کئی محکموں کو ضم کر دیا ہے اور موجودہ دفاع اور داخلہ کے وزراء کو انکی وزارت پر بحال رکھتے ہوئے 16 ارکان کی فہرست پارلیمنٹ سے منظوری کے لئے پیش کر دی ہے ادھر شیعہ رہنما مقتدیٰ الصدر نے وزیراعظم کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے اور دارالحکومت کے گرین زون میں دھرنے پر بیٹھے اپنے حامیوں کو دھرنا ختم کرنے کی ہدایت کی ہے۔