ماہنامہ قدامت آئرلینڈ کے ایک سال مکمل ہونے پر پروقار تقریب کا انعقاد

Ireland Party

Ireland Party

آئرلینڈ (فرخ وسیم بٹ) ماہنامہ قدامت آئرلینڈ کے ایک سال مکمل ہونے پر ڈبلن میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام سیاسی، سماجی، مذہبی تنظیمات کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی تقریب کا آغاز تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے سیکرٹری فنانس حافظ محمد سعید نے تلاوت قرآن پاک سے کیا جبکہ نعت رسول مقبول رضوان احمد طور نے ادا کی۔

ماہنامہ قدامت آئرلینڈ کے ایڈیٹر انچیف محمد عمار علی نے اپنے ابتدائیہ کلمات ادا کرتے ہوئے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور ماہنامہ قدامت کی سابقہ کارکردگی بتاتے ہوئے کہا کہ آپ سب کے تعاون سے ماہنامہ قدامت نے جس کامیابی کے ساتھ ایک سال مکمل کیا ہے یہ سب آپ کے تعاون کا نتیجہ ہے۔

مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ماہنامہ قدامت آئرلینڈ کی ساری ٹیم کو بالعموم اور محمد عمار علی کو بالخصوص مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اتنے مختصر وقت میں ماہنامہ قدامت نے کمیونٹی میں جو مقام حاصل کیا ہے وہ صد بار مبارکباد اور قابل تحسین ہے محمد عمار علی نے جس محنت اور لگن کے ساتھ اپنے کام کو سرانجام دیا یہ آج اسی کا ثمر ہے۔

جن مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ان میں IPF کے امتیاز خان، عتیق باجوہ، بیرستر عمران خورشید، معید حامد، راجہ جنید اقبال، PTIآئرلینڈ کے حیدر علی پی ٹی ینگ سائنسٹنٹ ان ٹل ایواڈ ونر 2014 ، کمال مرچنٹ کرکٹ کوچ، منہاج القرآن آئرلینڈ کے رضوان احمد طور، حافظ محمد سعید، نون لیگ کے طاہر عبد اللہ اور مذہبی و روحانی رہنما پیر شیراز احمد اور دیگر احباب شامل تھے۔

آخر میں پیر شیراز صاحب کی خصوصی دعا سے اس تقریب کا اختتام ہوا اور مہمانوں کو پرتکلف کھانا بھی پیش کیا گیا۔