عرفان خان بھی ایشوریا رائے کی خوبیوں کے گن گانے لگے

Irfan Khan and Aishwarya Rai

Irfan Khan and Aishwarya Rai

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار عرفان خان کہتے ہیں کہ ایشوریہ رائے بہت اچھی انسان اور اداکارہ ہیں اسی لئے وہ ہدایت کاروں کی پہلی ترجیح ہیں۔

بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں عرفان خان کا کہنا تھا کہ وہ ایشوریہ کے ساتھ کام کرنے سے قبل ان کے بارے میں میڈیا کے ذریعے ہی جانتے تھے، درحقیقت انہوں نے ایشوریہ کو کہیں زیادہ انکسار اور دوسروں کا خیال رکھنے والی خاتون دیکھا ہے۔

بحیثیت اداکار وہ ہر وقت کچھ نیا کرنا چاہتی ہیں اسی لئے وہ کسی بھی ہدایت کار کے ساتھ اچھی فلم کے لئے کام کرنے کے کے لئے ہمیشہ تیار رہتی ہیں۔ ان کی یہی خاصیت انہیں بالی ووڈ کے ہدایتکاروں کی پہلی ترجیح بناتی ہے۔

عرفان خان کا کہنا تھا کہ کہ ’جذبہ‘ میں کام کرنے کی بنیادی وجہ اس کی کہانی اور ایشوریہ رائے کا اس فلم کا حصہ ہونا تھا۔ ایشوریہ کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ ان کے بہت اچھا رہا۔

واضح ر ہے کہ فلم جزبہ کی نقاب کشائی فرانس میں جاری کینز فیسٹول میں کی جا ئے گی جہاں ایشوریہ رائے بھی ریمپ پر بکھیر رہی ہیں۔