ارشاد علی کمبوہ کے زیرصدارت عبدالستار ایدھی کی مغفرت اور بلند درجات کے لئے دعائیہ محفل کا اہتمام

France Mehfil in Honor of Abdul Sattar

France Mehfil in Honor of Abdul Sattar

پیرس (میاں عرفان صدیق) پیرس میں قومی ہیرو عبدالستار ایدھی کی یاد میں پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے صدر ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ کی زیر صدارت مسیحا انسانیت عبدالستار ایدھی کی مغفرت اور بلند درجات کے لیۓ دعائیہ محفل کا اہتمام کیا گیا۔

جس میں ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوە خواتین و حضرات کی بھاری اکثریت نے شرکت کی ۔ جس کو پاکستان پیپلز پارٹی وومن ونگ فرانس کی صدر محترمہ روحی بانو نے آرگنائز کیا ۔ عبدالستار ایدھی کے ایصال ثواب کے لیئے قران خوانی ہوئی۔

ڈاکٹر ارشاد علی کمبوە ، محترمہ روحی بانو ، حق باھو ٹرسٹ کی جنرل سیکرٹری محترمہ نینا خان ، سینئر صحافی ناصرہ ، ،طاہرہ سحر ، ثریا ارشد میمونہ راجہ سلطانہ منور رباب اور رقیعہ نے عبدالستار ایدھی کی حالات زندگی پر روشنی ڈالئ اور انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

مہمان خصوصی پیر سلطان فیاض الحسن سروری قادری صاحب عبدالستار ایدھی بے نظیر بھٹو ذوالفقار علی بھٹو کی مغفرت اور پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لیۓ خاص دعا کروائی۔