ارشاد علی کمبوہ کی حاجی محمد صدیق مرحوم کی وفات پر اظہار تعزیت

Irshad Ali Kamboh and Hafiz Chand Junaid

Irshad Ali Kamboh and Hafiz Chand Junaid

پیرس (میاں عرفان صدیق) سچ ٹی وی پیرس کے بیورو چیف حافظ چاند جنید کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت کے لئے ان کے گھر دوستوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی فرانس کے صدرڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ سچ ٹی وی پیرس کے بیورو چیف حافظ چاند جنید، میاں عرفان صدیق کے والد حاجی محمد صدیق مرحوم کی وفات پر اظہار تعزیت کے لئے پیرس ان کے گھر پہنچ گئے۔

انھوں نے حافظ چاند جنید، میاں عرفان صدیق کے والد حاجی محمد صدیق مرحوم کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے لواحقین کو صبر جمیل عطاء کرے (آمین)۔