اسحاق ڈار اگلے پانچ سال بھی وزیر خزانہ ہوں گے :اسد عمر

Ishaq Dar and  Asad Umar

Ishaq Dar and Asad Umar

لاہور (جیوڈیسک) بھول چوک کبھی عجب رنگ دکھاتی ہے۔ پری بجٹ سیمینار میں پی ٹی آئی کے اسد عمر کی زبان پھسلی اور وزیر خزانہ اسحاق ڈارکیلئے خوشی کا سامان بن گئی۔

کپتان بنانا چاہتے ہیں نیا پاکستان ، کچھ اور کہہ گئی اسد عمر کی زبان ، اگلی بار بھی نون لیگ کی جیت اور اسحاق ڈار کے وزیرخزانہ بننے کا کر دیا اعلان۔

اسد عمر کی بات سن کر ڈار صاحب کے دل کی کلی کھل گئی ۔ کپتان کے کھلاڑی کو اپنی زبان کی لغزش کا احساس ہوا تو ان کی پریشانی دیدنی تھی کہ اس سے پی ٹی آئی کی نیا پاکستان بنانے کی کہانی ہی الٹ گئی۔