عشرت العباد طویل مدت تک رہنے والے دنیا کے تیسرے گورنر بن گئے

Ishratul Ebad

Ishratul Ebad

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ عرصے تک گورنر کا اعزاز حاصل کرنے کے بعد ڈاکٹر عشرت العباد خان طویل مدت تک رہنے والے دنیا کے تیسرے گورنر بھی بن گئے ہیں۔

گورنر ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 27 دسمبر کو ڈاکٹر عشرت العباد کے بطور گورنر 13 سال مکمل ہو گئے ہیں، اس کے علاوہ ڈاکٹر عشرت العباد خان طویل ترین مدت تک رہنے والے دنیا کے تیسرے گورنر بن گئے ہیں۔

ڈاکٹر عشرت العباد خان نے 27 دسمبر 2002 میں گورنر کے عہدے کا حلف اٹھایا اور پاکستان کی تاریخ کے سب سے کم عمر ترین گورنر کا اعزاز اپنے نام کیا۔ اس کے علاوہ ڈاکٹرعشرت العباد پاکستان کی سیاسی تاریخ میں سب سے زیادہ عرصے تک رہنے والے گورنر بھی ہیں۔