آئی ایس آئی کی رینکنگ پہلے نمبر پر

ISI

ISI

تحریر : حافظ شاہد پرویز
پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کی دنیا بھر میں رینکنگ کے حوالے سے پہلے نمبر پر پوزیشن کا بحال رہنا نہ صرف پاکستانی افواج کیلئے خوشی کا باعث ہے بلکہ پاکستانی قوم کیلئے بھی ایک بہتر عمل اور خوشی کا سبب ہے اس بات کو نظر انداز کیا جانا بالکل بھی درست نہ ہو گا کہ پاکستان کی افواج اور خاص طور پر آئی ایس آئی نے نہ صرف بیرون ملک تک پاکستان دشمن طاقتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا بلکہ پاکستان کے اندر رہنے والے غدار عناصر پر بھی بھرپور نظر رکھی اور اندرونی دشمنوں کو اپنے جارحانہ انداز کے ذریعے درست سمت میں لانے کیلئے کردار بھی ادا کیا ‘ پاکستانی قوم کا 80فیصد حصہ امت مسلمہ ہونے کے باعث نہ صرف پاکستان کے فوجی نوجوانوں نے ہر محاذ پر کفار کے سامنے بھرپور انداز میں اپنا دفاع کیا بلکہ انڈیا کے بھیجے جانیوالے خفیہ افراد کو پکڑ کر انکا چہر ہ دنیا کے سامنے بے نقاب کر کے یہ ثابت کیا کہ پاکستان کو کمزور سے کمزور تر کرنے کے خواہش مند انڈین ایجنسیوں اور حکومت کے کسی بھی پروپیگنڈے کا ہم مکمل طور پر سامنا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

انڈیا کے 36صوبوں کے مقابلے میں صرف 4صوبوں پر قائم پاکستان کے خطے کی افواج اور آئی ایس آئی نے ہمیشہ بھارت کی ناک میں دم کر کے رکھا اور پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والے کسی بھی طاقت کو بھرپور انداز میں سبق سکھایا ‘ حالیہ نیشنل ایکشن پلان کے ذریعے پاکستان کے اندر کے دشمنوں کو سامنے لاکر نہ صرف ان سے دہشتگردانہ طرز عمل کو ختم کروانے میں کردار ادا کیا۔ بلکہ ایسے افراد کو بھی جیلوں میں ڈالنے کی ایک واضح اور مثبت پالیسی اختیار کی کہ جو سیاست کی آڑ لیکر یا کسی اور ذریعے سے پاکستان کی بنیادوں کو کھوکھلا کرنے کے در پے تھے۔

سی پیک کوریڈور کی حفاظت کا معاملہ ہو یا پھر گوادر پورٹ کو دشمنوں سے بچانے کے معاملات ہوں سبھی میں پاک فوج کے جوانوں کا کردار قابل تحسین ہے۔ اس بات کو درست تسلیم کیا جانا چاہئے کہ پاکستان کے اندر کی اپنی طاقتیں کرپشن اور لاقانونیت کے ولولے سے بھرپور نظر آتی ہیں لیکن پاک فوج کے اہم کردار اورکچھ حکومتی مشینری کی کوششوں سے گزشتہ سالوں میں نہ صرف بڑے بڑے کرپشن میں ملوث افراد کو سزائیں دی گئیں بلکہ ان سے بڑے پیمانے پر ریکوریاں بھی کروائی گئیں۔

Pakistan

Pakistan

آج ہم اس حوالے سے پر امید ہیں کہ آئندہ چند سالوں میں پاکستان ایک روشن مستقبل کی طرف گامزن ہو گا اور ہمیں پاکستان سے اندھیروں کے خاتمے کیساتھ ساتھ روشنیوں کے اجالوں کا طلوع ہوتا دن دیکھنے کو ملے گا دنیا بھر میں پہلے نمبر پر رینکنگ کے حوالے سے اپنی پوزیشن بحال رکھنے والی پاکستان کی ایجنسی آئی ایس آئی کے نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کیا جانا بھی انتہائی ضروری ہے ‘انٹر سروسز ایجنسی کی قربانیوں اور نوجوانوں کی محنت کو کسی عام آدمی کیلئے سمجھنا شاید انتہائی مشکل ہو پاکستان کے رکھوالے یہ نوجوان کئی سال اپنے خاندان ‘ دوست احباب سے دور رہ کر دن رات جنگلوں ‘ دریاؤں کے پانیوں اور پہاڑوں کی کھوج لگا کر اپنے ملک کے دشمنوں کو تلاش کرتے ہوئے پاکستان کی قوم کیلئے آرام کی نیند سونے کا سبب بنتے ہیں

خود اپنے کھانے اور پینے کی پرواہ کئے بغیر اپنے بیوی اور بچوں کو علیحدہ رکھتے ہوئے نہ صرف پاکستان کی حفاظت کیلئے سرگرداں ہیں بلکہ ایمانداری اور دیانتداری پاکستان کی دنیا میں پہلے نمبر پر آنیوالی ایجنسی کے نوجوانوں کا شیوہ ہے میرٹ کی بنیادوں پر تفتیش اور کسی بھی پاکستانی کو تکلیف دیئے بغیر خود تکلیفیں برداشت کر کے بیرونی اور اندرونی دشمنوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ایک محدود وسائل کیساتھ اور کرپشن سے بھرپور معاشرے کے اندر رہتے ہوئے ایک بڑے کرشمے سے کم نہیں۔

Hafiz Shahid

Hafiz Shahid

تحریر : حافظ شاہد پرویز