داعش اور القاعدہ امریکا جیسی قوم کو تباہ نہیں کر سکتے : اوباما

Obama

Obama

واشنگٹن (جیوڈیسک) ریاست ورجینا کے شہر لینگلے میں سی آئی اے کے ہیڈ کوارٹر میں انسداد دہشتگردی پر ہونے والے اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صدر اوباما نے کہا دنیا کا اس بات پر اتفاق ہے کہ داعش کا خاتمہ کر دیا جائے۔

اتحادی ممالک اتحادی فورسز نے داعش کے اہم رہنماؤں کو پکڑ لیا ہے یا ہلاک کر دیا ہے۔ اس آپریشن کی وجہ سے داعش اپنا دفاع کرنے پر مجبور ہے۔ صدر اوباما کی جانب سے بلائے گئے۔

اجلاس میں نائب صدر جو بائیڈن، وزیر خارجہ جان کیری اور قومی سلامتی کی مشیر سوسن رائس نے شرکت کی جبکہ وزیر دفاع ایش کارٹر ویڈیو ٹیلی کانفرنس کے ذریعے شریک ہوئے۔