داعش سے کنٹرول حاصل کرنے کے عراقی وزیر اعظم کا رمادی کا دورہ

Haider Abadi

Haider Abadi

بغداد (جیوڈیسک) عراق کے سرکاری ٹیلی وژن کے مطابق وزیر اعظم کے دورے کا مقصد شہر کی آزادی پر عراقی فورسز کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

انہوں نے رمادی شہر میں سکیورٹی اور صوبائی حکام سے ملاقاتیں کیں۔ صوبہ انبار کا دارالحکومت رمادی رواں برس مئی میں داعش کے قبضے میں چلا گیا تھا جسے کئی ماہ کی کوشش کے بعد عراقی فورسز نے واپس حاصل کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورے کے دوران تین مارٹر فائر کئے گئے اور انہیں دورہ مختصر کر کے جانا پڑا۔