داعش کا سربراہ البغدادی حملے میں مارا گیا:روس

Al-Baghdadi

Al-Baghdadi

راقہ (جیوڈیسک) روس نے اپنے ایک فضائی حملے میں شدت پسند تنظیم داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کے ہلاک ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

روسی وزارتِ دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ روسی فضائیہ نے 28 مئی کو شام کے شہر راقہ کے جنوبی علاقے میں داعش کے جس اجلاس کو نشانہ بنایا تھا اس میں شدت پسند تنظیم کے 30 رہنما اور 300 جنگجو بھی مارے گئے تھے۔

روسی فوج کے مطابق، داعش کے رہنما راقہ سے جنگجووں کے انخلا کی منصوبہ بندی پر غور کے لیے جمع ہوئے تھے جس کی اطلاع ملنے پر روس نے کارروائی کی۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ابو بکر البغدادی بھی 28 مئی کے اجلاس میں شریک تھا جو اپنے دیگر ساتھیوں سمیت فضائی حملے میں مارا گیا۔