داعش جیسی تنظیموں کا وجود عالم اسلام کیلئے بدنامی کا باعث ہے ، مفتی نعیم

Mufti Naeem

Mufti Naeem

کراچی : جامعہ بنوریہ عالمیہ کراچی کے رئیس و شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہا ہے کہ داعش کا پروپیگنڈہ قوم کو خوف زدہ کرنے کیلئے کیا جا رہا ہے،داعش کے بہانے سے مسلم ممالک کیخلاف نئی جنگ کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

داعش عالم اسلام کیخلاف فتنہ اور مسلمانوں کو کچلنے کی سازش ہے ،گورنر سندھ اور ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے مذہبی امور عبدالقیوم سومرو کے مدارس سے متعلق اقدامات قابل تحسین ہیں پیر کو جامعہ بنوریہ عالمیہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی محمدنعیم نے کہاکہ مدارس امن کے داعی ہیں دہشت گردی کے پروپیگنڈوں کے ذریعے مدارس کی ساکھ کو عالمی سطح پر نقصان پہنچانے کی کوششٰں کی جارہی ہیں۔

حکومت سندھ کی سوسائٹی ایکٹ کے ترمیمی بل میں مدارس کیخلاف شک کے خاتمے کی یقین دھانی کرادی گئی ہے اس حوالے سے گورنر سندھ اور ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو کی کوششیں اور اقدامات قابل تحسین ہیں ، مفتی محمدنعیم نے مزید کہاکہ اسلام دہشت گردی کی اجازت نہیں دیتاایک منظم منصوبہ بندی کے تحت داعش کا پروپیگنڈہ کیا گیا جس سے عالمی سطح پر پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ، داعش جیسی تنظیموں کا وجود عالم اسلام کیلئے بدنامی کا باعث ہے۔

اسلام امن کا داعی ہے اسلام کے نام پر فساد پھیلانے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں بلکہ ایسے لوگ فتنہ اور عالم اسلام کیخلاف سازش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے خلاف شدت پسندی دیکھائی گئی ظلم وتشدد کیا گیا جس کے ردعمل میں داعش جیسی تنظیمیں وجود میں آئی اور عالم اسلام کے خلاف دشمنوں کو سازش کا موقع مل گیا ، انہوںنے کہاکہ مدارس پر دہشت گردی کاالزام بینیاد ہے اسلام امن کا دین ہے اور مدارس امن کے داعی ہیں اسلام میں دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں ہے ، انہوںنیکہا کہ مسلمانوں کے خلاف سازشوں میں کفریہ طاقتیں یکجاں ہو چکی ہیں۔

ہر جگہ امت مسلمہ کیخلاف محاذ سجائے ہوئے ہیں، ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت عرب ممالک کے مسلمانوں کو مسئلہ فلسطین کے ذریعے سے الجھا کر رکھا گیا اور مشرقی مسلم ممالک کو مسئلہ کشمیر میں الجھا کر رکھا گیا، ماضی میں صلیبی سازش کے تحت ہی نائن الیون کے واقعات کرائے گئے اور اس میں القاعدہ کو زبردستی ملوث قرار دے کر افغانستان کے مسلمانوں سے ان کی آزادی چھینی گئی، ظلم کے پہاڑ ڈھائے گئے، جس کے اثرات آج پوری دنیا میں محسوس کئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عراق میں داعش کو بھی سوچے سمجھے منصوبے کے تحت میدان میں لایا گیا تاکہ دنیا بھر میں اسلام اور مسلمانوں کی بدنامی ہو اور امریکا و دیگر اسلام دشمن ممالک کو اپنے ناپاک عزائم پورے کرنے کا موقع مل جائے، اس کے بہانے عربوں کی تیل کی دولت پر مکمل قبضہ اور مسلمانوں کو غلام بنایا جا سکے۔پاکستان میں داعش کی موجودگی کی خبریں بھی اسی سازش کی کڑی ہے۔