داعش سے تعلق کا شبہ، 6 سعودی شہریوں کو ترکی داخلے سے روک دیا گیا

ISIS Suspects

ISIS Suspects

ریاض (جیوڈیسک) ترکی کے استنبول ائر پورٹ پر سعودی عرب کے 6 شہریوں کو 10 گھنٹے تک روکے رکھا گیا اور پھر داعش سے تعلق کے شبہ میں انہیں واپس بھیج دیا گیا۔

ترکی میں سعودی سفارتخانے نے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ سعودی شہری سلطان عبداللہ الخادثی نے بتایا کہ مجھے اور 5 رشتہ داروں کو 5 مئی کو استنبول پہنچنے پر معمول کی چیکنگ کیلئے روکا گیا اور بغیر وجہ بتائے داعش سے تعلق کے شبہ کا اظہار کیا گیا۔ مزید برآں ترک حکام نے واپس سعودی عرب بھجوانے کا کرایہ بھی ہم سے ہی لیا۔