داعش نے ترکی کے قریب شہر سورن عزاز پر قبضہ کر لیا

ISIS

ISIS

استنبول (جیوڈیسک) شدت پسند تنظیم داعش کے جنگجوؤں نے ترکی کی سرحد کے قریب واقع شہر سورن عزاز پر قبضہ کر لیا۔ دوسری جانب عراق میں داعش کے ٹھکانوں پر عراقی فضائیہ کے حملے جاری ہیں۔

انٹرنیٹ پر اپلوڈ کی جانے والی ایک ویڈیو میں عراق کے مغربی صوبے انبار اور صلاح الدین میں عراقی فضائیہ نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

عراقی فضائیہ کے طیاروں نے فضائی حملوں میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں اور ہتھیاروں کو نشانہ بنایا، وزارت دفاع کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں عراقی فضائیہ کے طیاروں کو شدت پسندوں پر حملہ کرتے دکھایا گیا ہے۔

ادھر امریکہ اور اتحادیوں نے چوبیس گھنٹوں کے دوران عراق میں رمادی ، بغدادی ، موصل سمیت دیگر شہروں پر تیرہ فضائی حملے کیے ۔ شام میں بھی کوبانی اور ال ھساکا کے علاقوں میں فضائی کارروائی کی گئی۔ کارروائی کے دوران شدت پسندوں کی گاڑیوں اور گھروں کو تباہ کیا گیا۔