داعش کے ترک شہر پر 8 راکٹ حملے، 2 ہلاک، 2 زخمی

Rocket Attack

Rocket Attack

انقرہ (جیوڈیسک) کیلس کے میئر کے مطابق ایک راکٹ خالی میدان میں گرا جس کی وجہ سے لوگ ادھر جمع ہو گئے۔ ساتھ ہی ایک اور راکٹ قریبی عمارت پر گرا جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہو گئے جن میں ایک چار برس کا بچہ بھی شامل ہے۔

ترک حکام کا کہنا ہے کہ راکٹ داعش کی جانب سے جان بوجھ کر داغے گئے کیونکہ جس علاقے سے یہ راکٹ گرائے گئے وہاں مکمل طور پر داعش کا کنٹرول ہے۔